سعودی عرب ‘ریت کا طوفان اْمڈ آیا،نظامِ زندگی درہم برہم

سعودی عرب ‘ریت کا طوفان اْمڈ آیا،نظامِ زندگی درہم برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(این این آئی)موسم کی خرابی اکثر نہ صرف مشکل صورتحال پیدا کردیتی ہے بلکہ خوفزدہ بھی کردیتی ہے۔سعودی عرب میں موسم کی ایسی سختی اْس وقت دیکھی گئی جب اچانک ریت کا طوفان اْمڈ آیا جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شہر جیزان میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہواوں کے ساتھ اڑتی ریت ،دھول مٹی سے جہاں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا وہیں جہازوں کی روانگی اور ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہوا میں اْڑتی ریت اور مٹی کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھر وں سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -