چین میں 15منزلہ ہوٹل کی عمارت دھماکہ خیز مواد سے زمین بوس

چین میں 15منزلہ ہوٹل کی عمارت دھماکہ خیز مواد سے زمین بوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (صباح نیوز)کئی منزلہ بلندو بالاعمارت کی تعمیر و تزئین میں جہاں مہینوں ہی نہیں سال بھی لگ جاتے ہیں وہیں انہیں گرانے کیلئے صرف چند سیکنڈ درکار ہوتے ہیں،کچھ ایسے ہی مناظرچین میں دیکھے گئے جب ایک ہوٹل کی تاریخی عمارت کو دھوئیں کے بادل اڑاتے ہوئے ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔چین میں بائیس سال پرانی ہوٹل کی15منزلہ عمارت کو گرانے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا اور دھماکا خیز مواد کا استعمال کر کے صرف چند سیکنڈ کے اندر عمارت زمین بوس کردی گئی جبکہ اس منظر کو دیکھنے کیلئے مقامی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزید :

عالمی منظر -