ناقص پالیسیوں کی بدولت پاکستان پوری دنیا میں تنہا رہ گیا: لیاقت شباب

ناقص پالیسیوں کی بدولت پاکستان پوری دنیا میں تنہا رہ گیا: لیاقت شباب

  



نوشہرہ(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن کے صدر سابق صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور پی کے 63 کے نامزد امیدوار لیاقت شباب نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان پوری دنیا میں تنہا رہ گیا ہے کیونکہ حکومت کی خارجہ اور داخلہ پالیسیاں بری طرح ناکام ہیں سی پیک کا منصوبہ پیپلزپارٹی کے دور کا منصوبہ تھا اور اس پر سیاسی سکورنگ نوازشریف کررہے ہیں پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے اور اس پارٹی کی آبیاری میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی بینظیر بھٹو کا خون شامل ہیں پیپلزپارٹی کے کارکن اور لیڈر شپ جیلوں سے ڈرنے والے نہیں زرداری کو بارہ سال جیل میں رکھاگیا اور ان پر طرح طرح کے تشدد کئے گئے لیکن وہ اپنے اصولی موقف اور پاکستانی عوام کی خاطر ڈٹے رہے ہیں عوام 2018 کے انتخابات پی ٹی آئی کی تابوت میں آخری کیل ٹونک کر ان کا صفایا کردیں گے نیب، احتساب کمیشن کو بلین ٹری منصوبے میں کرپشن نظر نہیں آرہی ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ کینٹ میں ایک بہت بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر این اے 25 کے امیدوار خان پرویز خان، نوشہرہ کینٹ کے صدر شاہ زیب، جنرل سیکرٹری وحیدجان اور دیگر بھی موجود تھے ریلی میں سینکڑوں افراد نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیا اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پی ٹی آئی نے قوم کے ساتھ 2013کے انتخابات میں جووعدے کئے وہ جھوٹ اور انتخابی نعرے ثابت ہوئے کوئی بھی کام میرٹ پر نہیں ہوتا خیبرپختونخوا میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے کرپشن کا بول بالا ہے لیاقت شباب نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو مناظرہ کا چیلنج دیتا ہوں اور پورے یقین وشواہد کے ساتھ کہتا ہوں کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک اس صوبے کا سب سے کرپٹ ترین شخص ہے کیونکہ ہر ادارے میں کوئی بھی کام وزیراعلیٰ کی مرضی کے بغیر نہیں ہوتا تھا حتیٰ کہ کلاس فور کی بھرتی بھی وزیراعلیٰ کی چٹ پر ہوتی تھی انہوں نے مزید کہا کہ نیب اور خیبرپختونخوا احتساب کمیشن والے سورہے ہیں ان کو خیبربینک سکینڈل سمیت معدنیات کی لیز میں اربوں روپے کی کرپشن نظر نہیں آرہی وقت آنے پر ان سب کا احتساب ہم کریں گے آنے والا دور پیپلزپارٹی کا مرکز اور صوبوں میں حکومت بناکر پاکستان میں عوامی راج قائم کریں گے جو شہید ذوالفقار علی بھٹوکا ویژن تھا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...