ٹانک ،ضابطہ اخلاق پر عملدر آمد کیلئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیم تشکیل
ٹانک(نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کرانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دے دی ڈپٹی کمشنر ٹانک شاہ رخ علی خان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مانیٹرنگ ٹیم کو سخت قانونی کاروائی کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ملک میں جنرل الیکشن کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان کی نگرانی میں ان کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حفیظ اللہ سیال سمیت دیگر انتظامی افسران نے شرکت کی اجلاس میں الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کرامت اللہ کنڈی اور اسسٹنٹ ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ عرفان اللہ محسود کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دی گئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ٹانک کی ضلعی انتظامیہ نے الیکشن میں شفافیت اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے تما م انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق پر پابندی کریں کیونکہ یہ ہم سب کی قومی ذہ داری ہے الیکشن مہم کے دوران الیکشن کمیشن کی طرف سے جو ضابطہ اخلاق جاری ہوئے ہیں ان پر عمل کرایا جائیگا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے تشکیل کردہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیم کے افسران کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے بارے بتایا اور ان کو ہدایات جاری کیں کہ وہ فیلڈ میں جا کر مانیٹرنگ کریں اور جہاں پر بھی خلاف ورزی دیکھنے کو ملے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جانیوالے اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ جنرل الیکشن کا مرحلہ ٹانک میں شفاف اور پر امن طریقہ سے پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔