پورے صوبے میں کلین سویپ کرینگے ،مولانا گل نصیب

پورے صوبے میں کلین سویپ کرینگے ،مولانا گل نصیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ (بیورورپورٹ ) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرمولاناگل نصیب خان نے کہاہے کہ متحدہ مجلس عمل ائندہ الیکشن میں پورے پختونخوامیں کلین سویپ کریگی کیونکہ عوام کی نظریں صرف اورصرف متحدہ مجلس عمل پرلگی ہوئی ہے ان خیالات کااظہار مولاناگل نصیب خان نے گزشتہ روز بٹ خیلہ میں پارٹی کے الیکشن افس کے افتتاح کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ عوام ملک میں اسلامی نظام کے قیام کیلئے 26جولائی کو کتاب پرمہرلگائیں اوراپنے اسلام دوستی کاثبوت پیش کریں ۔انہوں نے کہاکہ جب تک ملک پرصالح لوگوں کی حکمرانی نہیں ہوگی اس وقت تک ملک کے مسائل حل نہیں ہونگے انہوں نے کہاکہ ملک میں ہرطرف بدامنی اورمہنگائی عروج پرہے اورکسی کے جان ومال محفوظ نہیں ہے انہوں نے کہاکہ ہمارامقصدصرف اورصرف ملک میں شرعی نظام لاناہے اوراس کیلئے جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان قدرتی حسن اوروسائل سے مالامال خطہ ہے مگرکرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے عوام دووقت روٹی کیلئے ترس رہے ہیں۔