گلبہار پولیس تھانہ پر حملہ کے ملزم کی ضمانت پر رہائی

گلبہار پولیس تھانہ پر حملہ کے ملزم کی ضمانت پر رہائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج پشاورسعید امجد نے تھانہ گلبہارپولیس پرقاتلانہ حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے مجتبی ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم ثمین اللہ ساکن بازیدخیل پرالزام ہے کہ اس نے تھانہ گلبہار کی حدود میں پولیس پارٹی پرفائرنگ کی تھی تاہم پولیس اہلکاربال بال بچ گئے تھے جس پرملزم کے خلاف اقدام قتل کامقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیاگیاملزم کی گرفتاری پراس نے ضمانت پررہائی کی درخواست دائرکی اورعدالت نے دلائل مکمل ہونے پردرخواست منظورکرلی ۔