نوشہرہ میں ن لیگ کے امیدواروں میں انتخابی ٹکٹس تقسیم

نوشہرہ میں ن لیگ کے امیدواروں میں انتخابی ٹکٹس تقسیم

  



نوشہرہ(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کی طرف سے مسلم لیگ کے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اختیار ولی خان نے ضلع نوشہرہ مسلم لیگ کے امیدواروں میں پارٹی ٹکٹ تقسیم کئے ٹکٹ لینے والوں میں این اے 25 سے سراج محمدخان، این اے 26 سے حاجی نواب خان، پی کے 61 انجینئر عطر، پی کے 62 انجینئرنہال ، پی کے 63 اختیار ولی خان، پی کے 64 سے میاں ظہورکاکاخیل کو پارٹی کی طرف سے ٹکٹ جاری کردئیے ہیں جنہوں نے ڈسٹرکٹ کورٹس نوشہرہ میں اپنے اپنے حلقوں کے ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرادئیے اس موقع پر اختیار ولی خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے حاجی نواب خان سابق ایم این اے سراج خان اور مشیت الرحمن نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ مرکز اور صوبوں میں حکومت بنائے گی کیونکہ مسلم لیگ نے پاکستان کو مضبوط بنادیا ہے سی پیک کے ذریعے پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک بن گیا ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کیلئے بجلی کی پیدوار 22 ہزار میگا واٹ تک پہنچادیا ہے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نعرے لگانے والوں نے خیبرپختونخوا کا بیڑا عرق کردیا ہے اور تاریخ کی بدترین حکومت تھی کیونکہ 65 سال میں اتنی کرپشن کسی نے نہیں جتنی کرپشن پی ٹی آئی نے کی انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستانی قوم کو بیوقوف بنانے کیلئے جھوٹے وعدے کررہے ہیں پاکستان قوم خصوصاً پنجاب کے لوگ آکر خیبرپختونخوا کی تبدیلی دیکھ لے کیونکہ تمام اداروں کو تباہ کردیا ہے اور پشاور سمیت تمام اضلاع کوکھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کا صفایا ہوجائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...