سابق تحصیل ناظم جمال ا لدین خان مستعفی ہوکرپاکستان تحریک انصاف میں شامل

سابق تحصیل ناظم جمال ا لدین خان مستعفی ہوکرپاکستان تحریک انصاف میں شامل

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) مالاکنڈمیں مسلم لیگ (ن)کودھچکہ سابق تحصیل ناظم جمال ا لدین خان مستعفی ہوکرپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق سابق تحصیل ناظم اورمسلم لیگ(ن)کے مقامی راہنماجمال الدین خان اف تھانہ پاکستان مسلم لیگ (ن)سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے سابق ایم این اورامیدوارقومی اسمبلی جنیداکبرخان نے جمال الدین خان کوپارٹی کے ٹوپی اورمفلرپہنادی گئی جمال الدین کی شمولیت کی وجہ سے مالاکنڈمیں پاکستان تحریک انصاف کے مقبولیت میں زبردست اضافہ ہوچکاہے اورپارٹی مزیدترقی کے راہ پرگامزن ہوچکی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...