تحریک انصاف عوامی نظریات کی جماعت ہے ،علی محمد خان

تحریک انصاف عوامی نظریات کی جماعت ہے ،علی محمد خان

  



شیرگڑھ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے سابق ایم این اے اور این اے 22سے نامزد امیدوار علی محمد خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی ایک عوامی نظریاتی اور ویژن کی مالک جماعت ہے پارٹی میں این اے 22سے مجھے ، پی کے 54سے سابق ایم پی اے افتخار مشوانی اور پی کے 55سے سابق امیدوار انجینئر عادل نواز کو ٹکٹ دے کر کارکنان کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے پارٹی کی مرکزی قیادت مرکزی چیرمین عمران خان کے فیصلوں پر اعتماد بڑھ گیاہے تبدیلی کے ویژن اور نئے پاکستان کے قیام کے لئے جدوجہد جاری رہیں گی پاکستان کے آئندہ وزیراعظم عمران خان ہوں گے اور پاکستان کی تقدیر بدل کر رکھ دیں گے وہ اپنے انتخابی مہم کے آغاز کے سلسلے میں ماصل مشین لوند خوڑ کے مقام پر لوند خوڑ میڈیکل سنٹر میں پی ٹی آئی پی کے 55ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے کنونشن میں پارٹی کے ہزاروں کارکنان نے شرکت کی کنونشن سے پی کے 55سے پارٹی کے نامزد امیدوار انجینئر عادل نواز، تحصیل صدر احتشام خان ایڈوکیٹ، سابق صدر صادق حسین، سلطان خان، سجاد انور لالہ جی اور دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ این اے 22کے عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کمیٹڈ ہے 2013کے انتخابات میں این اے 22کے عوام نے پی ٹی آئی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مجھے ایم این اے اور پی کے 54سے افتخار مشوانی کو ایم پی اے منتخب کیاتھا جبکہ پی کے 55سے انجینئر عادل نواز محض چند سو ووٹوں سے رنرز اپ رہے اس بار پھر عوام مجھے، افتخار مشوانی اور انجینئر عادل نواز پر بھرپور اعتماد کرکے پی ٹی آئی اور عمران خان ویژن کا ساتھ دے گی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...