شبقدر ،پی کے 60 میں ایم ایم اے مشکل میں پڑ گئی

شبقدر ،پی کے 60 میں ایم ایم اے مشکل میں پڑ گئی

  



شبقدر( نمائندہ خصوصی)شبقدر پی کے 60میں ایم ایم اے مشکل میں پڑ گئی ۔ ایم ایم اے ٹکٹ نہ ملنے پر حاجی ثناء اللہ دانش نے ساتھیوں سمیت ایم ایم اے امیدوار کو سپورٹ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پارٹی ساتھیوں کی مشاورت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ پارٹی نے فیصلہ مقامی اور ضلعی تنظیم کے مشاور ت کے خلاف دیکر کارکنوں کو مایوس کر دیا ہے ۔ الیکشن میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ بعد میں ساتھیوں کے مشاور ت سے کریں گے ۔ شبقدر پی کے 60میں متحدہ مجلس عمل کے نامزد امیدوار مولانا مثمر شاہ کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہیں اور جمعیت علمائے اسلام کے دیرینہ اور سرگرم کارکن نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت نامزد امیدوار کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہیں ۔ اس بات کا فیصلہ حاجی ثناء اللہ دانش نے اپنے رہائش گاہ پر جمعیت علمائے اسلام کے سینکڑوں کارکنوں کی موجودگی میں کیا ۔ اس موقع پر ممبر ضلع ممبر و تحصیل امیر مولانا ہدایت الحق ، سابقہ ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الحق ، ممبر تحصیل کونسل قاری رحمان اللہ اور دیگر مقامی رہنماء اور سینکروں کارکن بھی موجود تھے ۔ مشاورتی اجلاس میں متفقہ فیصلے کے بعد حاجی ثناء اللہ دانش پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی کے 60کیلئے مقامی کارکنوں کی مشاور ت سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا ۔ جس پر مقامی اور ضلعی شوری نے ان کا نام تجویز کرکے صوبائی شوری کو بھجوا دیا تھا ، جس میں ان کا نام سرفہرست تھا لیکن نامعلوم وجوہات پر ان کا نام پہلے نمبر سے دوسرے نمبر پر کردیا گیا ۔ جس سے نہ صرف وہ مایوس ہوچکے ہیں بلکہ پی کے 60کے کارکنوں میں بھی مایوسی پھیل چکی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ ایم پی اے اور ایم ایم اے کے نامزد امیدار مولانا مثمر شاہ کو تیسری مرتبہ ٹکٹ سے نوازا گیا جبکہ وہ 2002سے دو مرتبہ بھاری اکثریت سے ناکام ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشاورتی اجلاس میں کارکنوں نے متفقہ فیصلہ کیا ہیں کہ انتخابات میں ان کے خواہش کے برعکس پارٹی ٹکٹ کے فیصلے کے ردعمل میں وہ پارٹی امیدوار سے کسی قسم کا تعاون نہیں کرے گے ۔ انہوں نے کہا کہ تاحال انہوں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ نہیں کیا البتہ اگر ساتھیوں نے مشاور دیا تو امکان ظاہر کیا جا سکتا ہے کہ وہ آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...