ڈیرہ میں کیمیکل ملے دودھ کے 6 ٹینکروں کو 9 لاکھ 75 ہزار روپے جرمانہ

ڈیرہ میں کیمیکل ملے دودھ کے 6 ٹینکروں کو 9 لاکھ 75 ہزار روپے جرمانہ

  



ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)حلال فوڈ سیفٹی کمیشن کی ایف ایس اے ٹیم نے رات کے وقت کامیاب کاروائی کے دوران پنجاب سے ڈیرہ آنے والے 6دودھ کے ٹینکروں کو روک کرلیبارٹری کے ذریعے چیکنگ کے دوران کیمیکل اوردودھ کی ملاوٹ پر9لاکھ75ہزارروپے کے جرمانے عائد کردیے ۔تفصیلات کے مطابق حلال فوڈ سیفٹی کمیشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر اشتیاق احمد کی قیادت میں مختلف مقامات پردودھ کے 6ٹینکروں کوروک کران کی چیکنگ کی ۔ اس دوران دودھ میں کیمیکل اورپانی کی ملاوٹ پران ٹینکروں کو9لاکھ75ہزار روپے کے جرمانے عائد کردیے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...