مانسہرہ میں دفعہ 144 کا نفاذ

مانسہرہ میں دفعہ 144 کا نفاذ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے دفعہ 144 ۔ضابطہ فوجداری کے تحت ٹی ایم اے واٹرسپلائی سکیم بھوت کٹھہ سے ماسوائے ٹی ایم اے کے کسی اور کی جانب سے کسی دیگر مقصد کے لئے پانی کے استعمال پرپابندی عائد کردی ہے۔ یہ حکم فوری طورپر دو ماہ کے لئے نافذالعمل رہے گا جبکہ اس حکم کی خلاف ورزی پردفعہ 188 ۔تعزیرات پاکستان کے تحت سزادی جائے گی۔