شیر گڑھ ، ایم ایم اے این اے22اور پی کے 55میں ناقابل شکست قوت ہے

شیر گڑھ ، ایم ایم اے این اے22اور پی کے 55میں ناقابل شکست قوت ہے

  



شیرگڑھ(نامہ نگار)پی کے 55سے ایم ایم اے کے نامز د امیدوار اور سابق صوبائی وزیر فضل ربا نی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ایم ایم اے این اے 22 اور پی کے 55 پر ناقابل شکست قوت ہے ایم ایم اے کے این اے 22 سے نامزد امیدوار شیخ القران سابق ایم این اے مولانا محمد قاسم اس با ر 80 ہزار سے زائد اور 25 سے زائد ووٹ لیں گے علما ء کی کامیابی میں قوم کی دنیا وی اور آخروی دونو ں جہانوں کی کامیابی اور خیر ہے بھرپور اور مشترکہ انتخابی مہم کیلئے منصوبہ بندی کی گئی ہے مین الیکشن آفس شیرگڑھ کے مقام پر ہو گا عوام ووٹ اورنوٹ دونوں دے رہے ہیں کاغذات نامزدگی داخل کرتے وقت میرے اکاؤنٹ میں صرف دو ہزار روپے موجود تھے اور اب تک میرے اکاؤنٹ میں8لاکھ روپے سے زائد لوگوں نے جمع کئے ہیں وہ گزشتہ روز شیر گڑھ پریس کلب کے دورے کے موقع پر میٹ دی پریس پروگرام سے خطا ب کر رہے تھے اس موقع پر جما عت اسلامی پی کے 55 کے پریس سیکر ٹری پرنسپل یوسف خان، سابق کونسلر وزیر زادہ ،مولانا احسان اللہ اور دیگر ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ لوند خوڑ سے ضلع کونسلر آصف خان ،یوسی لو ند خوڑ کے ویلج کونسل3 شاہ ڈھنڈ سے مسلم لیگ (ن)کے نا ظم وصیل خان نے ایم ایم اے میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ان شمولیتوں کے سلسلے میں 7 جولائی کو شاہ ڈھنڈ اور 9 جولائی کو لو ند خوڑ کے مقام پر الگ الگ جلسہ عام منعقد کئے جا ئیں گے تیا ریاں جا ری ہیں انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے اسلام اور پا کستان کو درپیش بین الاقوامی سازشوں کے خلاف نہ صرف پا کستان کیلئے نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کیلئے امید کی آخری کرن ہے دشمن کی نظریں پاکستان کی جغرافیائی اور نظریا تی سرحدوں پر ہیں ایم ایم اے کے علا وہ دشمنوں کی ان سازشوں کا مقابلہ ایم ایم اے کو منڈیٹ دیئے بغیر ناممکن ہے عوام کی نظریں ایم ایم اے اور ایم ایم اے کی قیادت پر ہیں مولانا فضل الر حمن اور سراج الحق سمیت ایم ایم اے کے دیگر قائدین پاکستان اور عالم اسلام کو جملہ مسائل اور مشکلات سے نکا ل کر دنیا کا ٹائیگر بنا دیں گے مولانا فضل الرحمان ایم ایم اے اور پاکستان بھر کے مسلمانوں کا قائد ہیں ان میں ہر فورم میں دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دینے کی بھر صلا حیت موجود ہیں وہ امام خلا فت ثابت ہو کر رہیں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر