ڈیرہ ،نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی ،2 پر قبضہ

ڈیرہ ،نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی ،2 پر قبضہ

  



ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے عملہ کی ای ٹی او انجینئر اصغروزیرکی قیادت میں درابن روڈ پرکامیاب کاروائی‘دوقیمتی نان کسٹم پیڈ ومسروقہ گاڑیاں قبضے میں لے لیں ‘مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق ایکسائزآفیسرمحکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن انجینئر اصغر وزیر کواطلاع ملی کہ بلوچستان سے گاڑیاں پشاور سمگل کی جارہی ہیں جس پردرابن روڈ پر خصوصی ناکہ بندی کی گئی ۔ ناکہ بندی کے دوران دونان کسٹم پیڈ اورمسروقہ گاڑیاں جوبلوچستان سے پشاورجارہی تھیں کوروک کرقبضے میں لے لیاگیا ۔ ان میں سے ایک گاڑی ٹویوٹافیلڈر جدید ماڈل آٹومیٹک سٹارٹ اورٹویوٹاکرولاموٹرکارشامل تھیں ۔پکڑی گئی گاڑیوں کے حوالے سے محکمہ ایکسائزکوہر قسم کی دھونس اورلالچ دی گئی لیکن ای ٹی او محکمہ ایکسائز نے ان تمام دھونس اورلالچ کو خاطرمیں لاتے ہوئے قانونی کاروائی کو مکمل کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...