ڈیرہ ،مولانا فضل الرحمان اورمولانا لطف الرحمان کی الیکشن مہم کا آغاز

ڈیرہ ،مولانا فضل الرحمان اورمولانا لطف الرحمان کی الیکشن مہم کا آغاز

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)یونین کونسل ملانہ کے علاقہ روڈا شریف میں مولانافضل الرحمان اورمولانالطف الرحمان کی الیکشن مہم کے لیے زورشور سے انتخابی سرگرمیوں کاآغاز کردیاگیاہے ۔ اس سلسلے میں احسان اللہ تریلی، محمدمشتاق قریشی اورجے یوآئی کے جنرل سیکرٹری ماسٹر سعداللہ نے علاقے میں جے یوآئی کے حق میں ڈورٹوڈورعوامی رابطہ مہم کا آغازکردیاہے ۔لوگوں کو2018کے الیکشن میں جے یوآئی کے امیدواروں کے حق میں ووٹ کے استعمال کے لیے قائل کیاجارہاہے ۔ اہلیان علاقہ کی طرف سے بھی اس الیکشن مہم کے حوالے سے جے یوآئی کے مشران کوحمایت کی مکمل یقین دہانی کرائی جارہی ہے اورکہاجارہاہے کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ علاقے کی خدمت کی ہے اورعلاقے کے بڑے میگاپراجیکٹس جے یوآئی کی مرہون منت ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...