مہمند قبائل کی بنیادی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہوں ،سینیٹر بلال رحمان

مہمند قبائل کی بنیادی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہوں ،سینیٹر بلال رحمان

  



ضلع مہمند (نمائندہ پاکستان) ضلع مہمند کے غیور عوام کے تما م بنیادی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ ووٹ کے ذریعے بہتر احتساب ہو سکتا ہے۔ مہمند کے حقوق کیلئے ہر فور پر آواز اُٹھائی ہے۔ مشران اور علمائے کرام کی بے عزتی کرنے والی ڈانس پارٹی نے خیبر پختونخواہ کو کھنڈرات میں تبدیل کیا ہے۔ ہزاروں لوگوں کی شرکت ہم پر بھر پور اعتماد کا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار قبائلی ضلع مہمند کے سنیٹر ہلال رحمن نے تحصیل صافی میں ملک آیاز باچا ، ملک آیاز خان اور ملک باتور صافی کی طرف سے منعقدہ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ ایم این اے بلال رحمن نے اگر مہمند قوم کی خدمت نہیں کی تھی تو پھر آج یہ ہزاروں لوگ دور دراز علاقوں سے ہر گز جلسے میں شرکت نہ کرتے۔ کیونکہ عوام ووٹ کے ذریعے بہتر احتساب کر سکتے ہیں۔ ہمارے آباؤاجداد نے بھی مہمند اقوام کی بے لوث خدمت کی تھی اور ہم بھی اُن کی نقش قدم پر چل کر ثابت کرینگے ۔ عوام ہمارے ساتھ ہے۔ انہوں نے مہمند قوم کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کاوشوں سے مامد گٹ میں کیڈٹ کالج کا قیام اور غازی بیگ کے مقام پر آرمی پبلک سکول قائم ہو ا ہے۔ جس کی وجہ سے یہاں کے پسماندہ لوگوں کی تعلیمی حالات تبدیل ہو جائینگے۔ ہم منافقت کی سیاست نہیں کرتے ہیں بلکہ جو وعدہ کرتے ہیں اُسے من و عن پورا کرتے ہیں۔ کیونکہ عوام نے ڈانس پارٹی کے حالات خیبر پختونخواہ میں دیکھے ہیں۔ اس لئے عوام اُن کو مسترد کر کے ہم پر اعتماد کا اظہار کریں۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے کہا کہ ضلع مہمند کے ووٹ کا صحیح حقدار ملک بلال رحمن ہے۔ کیونکہ وہ ایک خاکسار و ملنسار انسان ہے اور یہاں کے لوگوں کے ساتھ جو وعدہ کرتے ہیں تو وہ پورا کرتے ہیں۔ یہاں کے عوام کی مشاورت پر چل کر تیسری بار بھی منتخب ہونے کیلئے راہ ہموار کیا گیا ہے۔ صافی قوم جو کہ مختلف مشکلات کا شکار ہے۔ مگر انہوں نے بغیر کسی لالچ کے یہاں کے لوگوں کی بے لوث خدمت کی ہے۔ انہوں نے قوم کے ساتھ جو وعدے کئے تھے وہ پورا کئے ہیں اس لئے قوم انہیں تیسری بار بھی بھاری اکثریت سے کامیاب کر کے اُن کی خدمت کا حق ادا کرینگے۔ اور انشاء اللہ 25 جولائی کو اُن کی جیت ہوگی۔

Back to Conversion Tool

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...