عوام کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ،محمد اشفاق

عوام کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ،محمد اشفاق

  



سوات (بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات محمد اشفاق انور نے کیا ہے کہ سوات کے عوام کی جان ومال کی حفاظت میری الین ترجیح ہے ، پولیس اور صحافیوں کی مشترکہ جدوجہد سے سوات کو امن کا گہوارہ اورجرائم سے پاک کریں گے ، سوات پریس کلب کے نمائندہ وفد جس کی قیادت چیف آرگنائزر غلام فاروق کررہے تھے ، گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سوا ت پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم ، یونین آف جرنلسٹس کے صدر فضل رحیم خان اور گورننگ باڈی کے ممبر محبوب علی بھی موجود تھے ، شہزاد عالم نے محمد اشفاق انور کو سوات میں خوش آمدید کہا ، اس موقع پر اشفاق انور نے کہا کہ سوات جنت نظیر وادی ہے اور اس وطن کے لوگ محب وطن اور پر امن ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس کے لئے پولیس فورس کو ہر ممکن ہدایات جاری جئے ہیں ، انہوں نے کہا پولیس فورس کو 24گھنٹے چوکنا کردیا ہے اور عوام کو خوش اخلاقی سے پیش انے کی سختی سے ہدایت کی ہے ، انہوں نے کہا سوات پولیس کو عوام کا خادم بنائیں گے اور کسی سے زیادتی یا نا انصافی برداشت نہیں کریں گے اور پولیس میں سزا اور جزا کا عمل جاری رہیگا ، انہوں نے کہا کہ سوات سے جرائم کاخاتمہ اولین ترجیح ہے جس کے لئے صحافیوں اور مقامی لوگوں کا تعاون بے حد ضروری ہے اور اسکے بغیر یہ ناممکن ہے جس کے لئے اپ لوگوں کے تعاون سے مشترکہ جدوجہد کریں گے اور اپ لوگوں کے تعاون سے سوات کو جرائم سے پاک کریں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...