جماعت اسلامی کی ضلعی شوریٰ نے ایم ایم اے کے فیصلے کو مسترد کردیا

جماعت اسلامی کی ضلعی شوریٰ نے ایم ایم اے کے فیصلے کو مسترد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی کی ضلعی تنظیم شوری کے اراکین نے ایم ایم اے کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کرلیا ۔تین صوبائی نشستیں جماعت اسلامی جبکہ ایک قومی نشست پر مسلم لیگ ن الیکشن لڑے گی ۔ایم ایم اے کے قائیدین نے 2013 کے فارمولے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جماعت اسلامی کو تین کی بجائے دو نشستیں دے دی ۔جسکی وجہ سے پارٹی نے ایم ایم اے کے فیصلوں کو ماننے سے انکار کردئے ۔ائندہ دور روز میں دونوں جماعتوں کے قائیدین کی موجودگی میں ایک پریس کانفرنس میں اعلان کئے جائے گے ۔تفصیلات کے مطابق لیگی ہاوس چناڑ میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمد حنیف ۔قیم جماعت اسلامی محمد حلیم باچا ۔سابق سپیکر بخت جہان خان ۔شاہ روم باچا ۔ضلعی سیکرٹری اطلاعات امین الرشید جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے ضلعی صدر سرزمین خان ۔جنرل سیکرٹری شاہ بخت روان خان ایڈوکیٹ ۔تحصیل گدئزی کے صدر جہانبر خان ۔ارشاد عالم کے درمیان مذاکرات کے بعد مقامی صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے جماعت اسلامی کے الیکشن اانچارج اکبر خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ 2013 کے فارمولے کے مطابق جماعت اسلامی کو دو صوبائی اور ایک قومی نشست ملنے تھی ۔مگر ایم ایم اے نے جماعت اسلامی بونیر کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے دوصوبائی نشستیں دیئے ۔جس کی وجہ سے جماعت اسلامی بونیر کے ضلعی تنظیم شوری کے اراکین نے اس فیصلہ کو مستردکرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کرلی ۔جس کی روسے تین صوبائی نشستوں پر جماعت اسلامی جبکہ ایک قومی نشست پر مسلم لیگ ن الیکشن لڑے گی ۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماء جہانبر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن کا اتحاد چٹان کی طرح مضبوط ہے اور انشاء اللہ 25 جولائی کو تین صوبائی اور ایک قومی نشست پر کامیابی ہمارے اتحاد کی مقدر ہو گی ۔یادرہے کہ جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن کا اتحاد دیگر سیاسی جماعتوں کے لئے خطرہ کی گھنٹی ہے ۔