الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کی جائے،ڈپٹی کمشنر بونیر

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کی جائے،ڈپٹی کمشنر بونیر

  



بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بونیر اور ڈی پی او بونیر نے تمام سیاسی جماعتوں اور ازاد امیدواروں سے کہاہے کہ الیکشن رولز کے مطابق الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کی جائے ۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔بڑے بڑے فینا فلیکس پر پابندی عائدی کی گئی ہے ۔اسلحہ کی نمائش ،ہوائی فائیرنگ کسی کو اجازت نہں ہو گی ۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ڈی پی او بونیر ۔الیکشن افیسر ۔ڈسٹرکٹ ناظم اور تمام امیدواروں نے شر کت کی ۔ڈی پی او بونیر نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ہر جگہ جلسے جلوس کرنے کی اجازت ہوگی ۔جس کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سیکورٹی فراہم کرے گی ۔ڈٰی سی بونیر نے کہا ترقیاتی منصوبوں پر پابندی عائید کردی گئی ہے ۔سرکاری ملازمین سیاسی جماعتوں کے جلسوں اور جلوسوں مین شرکت نہ کرے ۔ضلع ناظم ،نائب ناظم ،تحصیل ناظم اور وولئیج کونسل کے چئیر مین سیاسی جماعتوں کے لئے الیکشن مہم میں حصہ نہ لے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔اس موقع پر امیدواروں نے ڈی سی بونیر اور ڈی پی او بونیر کو یقین دہانی کرائی کہ وہ الیکشن مہم کے دوران الیکشن کمیشن کے دئے گئے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کریں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر