ڈی پی او شہزاد ندیم بخاری کا رات گئے مختلف تھانوں اور چیک پوسٹوں کا دورہ

ڈی پی او شہزاد ندیم بخاری کا رات گئے مختلف تھانوں اور چیک پوسٹوں کا دورہ

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ) ڈی پی او شہزاد ندیم بخاری کا رات گئے مختلف تھانوں اور چیک پوسٹوں کا دورہ ۔تھانہ جات کا ریکارڈ، دفاتر، مالخانے اور سیکورٹی کے انتظامات چیک کئے ۔ ڈی پی او نے مختلف تھانوں کے حوالاتوں میں بند ملزمان سے بات چیت کی اور پولیس رویوں کے حوالے سے معلومات حاصل کئے۔ پولیس جوانوں کو عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے اور امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایات ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزاد ندیم بخاری نے چارج سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ رات گئے مختلف تھانوں او رچیک پوسٹوں کا دورہ کیا اور ریکارڈ سمیت مالخانہ اور سیکورٹی کے انتظامات چیک کئے ۔اس موقع پر ڈی ایس پی تنگی تاج محمد خان بھی موجود تھے ۔ ڈی پی او شہزاد ندیم بخاری نے تھانہ عمرزئی، تھانہ تنگی، تھانہ مندنی اور تھانہ نستہ کے حوالاتوں میں بند ملزمان سے بات چیت کی اور پولیس رویوں کے حوالے سے باز پر س کی ۔ڈی پی او چارسدہ نے دورے کے دوران پولیس افسران اور جوانوں پر زور دیا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہر حالت میں یقینی بنایا جائے کیونکہ عوام کی جان و مال کی خفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے علاقے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور پولیس افسران پر زور دیا کہ عوام کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے اپنے رویوں میں مثبت تبدیلی لائیں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہو ۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے تعاون کے بغیر امن و امان کا قیام ممکن نہیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -