ایس ایس پی آپریشن کا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کا دورہ

ایس ایس پی آپریشن کا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کا دورہ

  



پشاور( کرائم رپورٹر) ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کا پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز سکرٹریٹ کا دورہ۔چیمبر آف سمال انڈسٹریز کے نمائندہ وفد و عہدیداران سے ملاقات۔ضلع بھر کے تاجران کو سکیورٹی سے متعلق درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔پشاور پولیس تاجروں کے تحفظ میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں چھوڑے گی۔ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کا دورہ کیا۔دورے کے دوران سمال انڈسٹریز چیمبر کے صدر ملک مہر الٰہی، جنرل سیکریٹری شکیل احمد خان صراف، وائس پریذیڈنٹ عاطف شہزاد اور مرکزی تنظیم انجمن تاجران پشاور کے جنرل سیکریٹری شوکت علی سمیت سمال انڈسٹریز چیمبر کے ایگزیکٹو باڈی ممبران سمیت شہر بھر کے تاجر تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایس ایس پی جاوید اقبال نے تاجروں کے ساتھ ساتھ کے شہر بھر میں سکیورٹی سے متعلق معاملات اور تاجران کو درپیش دیگرمسائل پر بھی گفتگو کی۔ایس ایس پی آپریشن نے تاجروں کے نمائندگان کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔دورے کے دوران تاجر تنظیموں کے راہنماوں نے BRT منصوبے کی وجہ سے پیدا ہونے والے ٹریفک مسائل سے متعلق ایس ایس پی کو آگاہ کیا، جس پر ایس ایس پی نے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے کے حوالے سے تاجروں کو اعتماد میں لیا۔ایس ایس پی نے واضح کیا کہ عوام کی جان و مال کی تحفظ کے ساتھ ساتھ تاجروں اور ان کے کاروبار کوتحفظ دینے کے ساتھ ساتھ شہر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کی خاطر تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ایس ایس پی آپریشن نے اس موقع پر واضح کیا کہ اندرون شہر کی سیکیورٹی کی خاطر تھانہ جات کو اضافی نفری مہیا کر دی گئی ہے جس کے دور رس نتائج سامنے آئینگے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...