اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے پولیس کا سرمایہ ہے ،جاوید اقبال

اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے پولیس کا سرمایہ ہے ،جاوید اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر )اچھی کارکردگی دکھانے والے اہلکار محکمہ پولیس کا سرمایہ افتخار ہے۔ وقتاََ فوقتاََ ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے توصیفی اسناد کے ساتھ ساتھ انہیں نقد انعامات بھی دیئے جائینگے ۔ سزا و جزا کا عمل جاری و ساری رہے گا ۔ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبالگزشتہ روز ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال نے ملک سعد شہید پولیس لائن میں کینٹ ڈویژن کی حدود میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کو توصیفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے واضح کیا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکار محکمہ پولیس کا سرمایہ ہے ۔اُنہوں نے واضح کیا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسی طرح توصیفی اسناد اور نقد انعامات دیئے جائینگے۔ایس ایس پی آپریشن نے کہاکہ بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرکے انکی کارکردگی میں مزید نکھار پیدا کیا جا سکتا ہے۔ منعقد کئے گئے سادہ مگر پر وقار تقریب میں ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ امتیاز خان کوگزشتہ دنوں تھانہ میچنی گیٹ کی حدود میں ہونے والی2 1لاکھ کی ڈکیتی کو محض چند یوم کے اندر اندر ٹریس کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے اور ان کے قبضے سے چوری شدہ 12 لاکھ روپے برآمد کرنے پر جبکہ ایس ایچ او تھانہ گلبرگ تیمور سلیم کو کینٹ ایریا میں اسلحہ سمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو بمعہ اسلحہ قابو کرنے پر توصیفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا ۔ ایس ایس پی آپریشنز نے واضح کیا کہ محکمہ پولیس میں سزا و جزا کا عمل جاری و ساری رہے گا۔