فضل حکیم خان کی پی ٹی آئی کے مزید 4 امیدواروں سے ملاقات

فضل حکیم خان کی پی ٹی آئی کے مزید 4 امیدواروں سے ملاقات

  



سوات (بیورو رپورٹ)پی ٹی ائی سوات کے صدر اور سابق ڈیڈک کمیٹی کے سابق فضل حکیم خان کی پی ٹی ائی کے مذید چار امیدوار وں سے ملاقات ،کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ،گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے صدر اور ڈیڈک کمیٹی کے سابق چیر مین فضل حکیم خان نے این اے تھری سے کاغذات جمع کرانے والے پی ٹی ائی کے رہنماوں زاہد خان عرف باز خان ،سہیل سلطان ،اقبال محمود اور شوکت حیات سے ملاقات کی اور انکو کاغذات واپس لینے کی اپیل کی جس پر مزاکرات کے بعد انکو کاغذات واپس لینے کیلئے راضی کیا اور موقع پر جاکر چاروں امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے اس موقع پر فضل حکیم خان نے ان سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپ لوگوں کے تعاون سے جیت پاکستان پی ٹی ائی کی ہوگی اور 25 جولائی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد ترقی اور یہاں کے عوام کی خوشحالی کا دور ایک بار پھر شروع ہوگا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...