آئندہ انتخابات میں ایک بار پھر کامیابی حاصل کرینگے ،جمشید مہمند

آئندہ انتخابات میں ایک بار پھر کامیابی حاصل کرینگے ،جمشید مہمند

  



شیرگڑھ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) این اے 22اور پی کے 55سے نامزد امیدوار جمشید خان مہمند نے کہاہے کہ اگلی باری پھر مسلم لیگ (ن) کی ہے مسلم لیگ (ن) نے استحکام پاکستان کے لئے ناقابل فراموش کارنامے سرانجام دئیے ہیں جس کی زندہ مثالیں عوام کے لئے باعزت روزگار،سکولز،کالجز، بجلی لوڈ شیڈنگ خاتمہ،موٹرویز،ائیرپورٹس کی تعمیراور ایٹمی دھماکے ہیں پی کے 55اور پی کے 48کے گھرگھر کو سوئی گیس کی سہولت کی فراہمی کے اربوں روپے کے منصوبے مسلم لیگ (ن) کے پختونوں کے ساتھ ہمدردی اور محبت کا مظہر ہے وفاقی حکومت کے پی کے 48اور پی کے 55میں جاری اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو ممکن بنانے کے لئے مسلم لیگ کے امیدواروں کو اپنا قیمتی ووٹ دیں کر کامیاب بنادیں عوام ہمارے ساتھ ہیں جیت نے ہمارے دروازے پر دستک دی ہے وہ گزشتہ روز پی کے 54، پی کے 55اور پی کے 48میں انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسوں سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے بنائی ہے اور پاکستان مسلم لیگ کے بغیر نامکمل ہوگا مسلم لیگ (ن) استحکام پاکستان کی ضمانت ہے انہوں نے کہاکہ عوام اپنے اور پرائے میں فرق کرسکتی ہیں مسلم لیگ اس لئے پاکستان اور پاکستانی عوام کے دکھ درد کا احساس کرسکتی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کا بچہ ہے مسلم لیگ اپنے خون پر کبھی بھی آ نچ آنے نہیں دے گی میاں شہباز شریف پاکستان کے وزیراعظم ، انجینئر امیر مقام صوبہ خیبر پختونخوا کے آئندہ وزیراعلیٰ ہوں گے جبکہ این اے 22کا بچہ جمشید خان مہمند وفاقی وزیرہوں گے اصل میں جمشید خان مہمند نہیں این اے 22کا ہر بچہ ،بوڑھا اور جوان وفاقی وزیر ہوں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...