اسلم مومند اور حیات اسلم کی پی ٹی آئی میں شمولیت
پشاور(سٹی رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی سیکرٹری جنرل اسلم مومند،پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما حاجی محمد انور صافی اور سماجی کارکن حیات اسلم مومند نے گزشتہ روز بنی گالا میں تحریک انصاف کے چےئر مین عمران خان سے ملاقات کی اورپی ٹی آئی میں باقاعدہ شامل ہونے کا اعلان کر دیا عمران خان نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر اسے خوش آمدید اور مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ آپ کی شمولیت سے پارٹی کو مزید تقویت ملے گی اس موقعہ پر حیات اسلم مومند نے عمران خان کو یقین دلایا کہ ہم پارٹی کیلئے بھر پور کردار ادا کرینگے ،اور انتخابات میں تما م صلاحیتیں برؤے کار لائینگے ۔تحریک انصاف ایک بہت بڑی جماعت بن چکی ہے اورآنے والے انتخابات میں پی ٹی آئی بھرپورکامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی انشاء اللہ عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی پاکستان میں ترقی وکامیابی کے بہترین دورکااغازہوگااورساتھ ساتھ احتساب بھی ہوگاکیونکہ گذشتہ سترسالوں سے پاکستان کوبے دردی سے لوٹاگیا ہے اب وقت آنے والاہے کہ چوروں اورڈاکوں سے پائی پائی وصو ل کی جائے ایسا تب ہی ممکن ہے جب عمران خان و زیراعظم بنے اورہم سب پی ٹی آئی کی کا میابی کے لیے دن رات کوشاں ہیں