مہمند ،پولیو مہم شروع کرنے کی تیاریاں اور افتتاح کردیا گیا

مہمند ،پولیو مہم شروع کرنے کی تیاریاں اور افتتاح کردیا گیا

  



ضلع مہمند (نمائندہ پاکستان) ضلع مہمند میں پولیو مہم کا افتتاح ۔ گھر گھر پولیو مہم 2 جولائی سے 5 جولائی تک جاری رہیگا۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم 96000 بچوں کو پولیو قطرے پلائیں جائینگے۔ پولیو مہم میں 369 موبائل، 8 ٹرانزٹ اور 29 فیکسڈ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں گھر گھر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر محمد واصف سعید اور کمانڈنٹ مہمند رائفلز کرنل عرفان نے غلنئی میں پانچ سال سے کم بچوں کو پولیو قطرے پلا کرکیا۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم96 ہزار بچوں کو پولیو قطرے پلائیں جائینگے۔ پولیو مہم کیلئے 369 موبائل، 8 ٹرانزٹ اور 29 فیکسڈ ٹیمیں حصہ لیں گے۔ اس موقع پر ایجنسی سرجن، عالمگیر خان، ایف ایس ایم او ڈاکٹر بشیر احمد، اے ایچ سی ایس او یونس خان، علمائے کرام اور علاقے کے مشران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع مہمند محمد واصف سعید نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پولیو ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کر کے اپنے بچوں کو موذی مرض سے بچائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر