ہسپتالوں میں عوام کو ہنگامی بنیادوں پر سہولیات فراہم کرینگے ،ڈی جی ہیلتھ

ہسپتالوں میں عوام کو ہنگامی بنیادوں پر سہولیات فراہم کرینگے ،ڈی جی ہیلتھ

  



مردان (بیورورپورٹ) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر ایوب روز نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے خیبر پختونخوا کے تمام ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں ہنگامی بنیادوں پر سہولیات فراہم کررہی ہے صوبے کے بی ایچ یوز کی اپ گریڈیشن پر کام تیزی سے جاری ہیں ڈاکٹر حضرات جملہ سٹاف کے ملازمین مریضوں کے ساتھ اب اچھے اخلاق کے ساتھ پیش آرہے ہیں اور ہسپتالوں میں مہیا تمام سہولیات سے لوگوں کو مستفید کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور کے مقامی ہوٹل میں صحت کے حوالے سے ایوا بی ایچ این نامی ایک غیرسرکاری تنظیم کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔سیمینار سے قائم مقام ضلعی ناظم مردان اسد علی کشمیری،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر صوابی ڈاکٹر نیازعلی،ایوا بی ایچ این کے ایڈوکسی منیجر سعید، ایڈوکسی ڈائر یکٹر ڈاکٹر عنبر،پروجیکٹ آفسیر سنبل آمین،ڈاکٹر شاندانہ اورڈاکٹر رحمان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر صوبائی ایڈوکیسی فورم خیبرپختونخواہ کے نوشہرہ، مردان، صوابی اور پشاور خیبر پختونخواہ کے چار اضلاع میں کام کرنے والی ایوا ۔ بی ایچ این کے کمیٹی ممبران نے شرکت کی اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کو بی ایچ یوز میں مسائل بارے آگاہ کیا۔ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ایوب روز نے کہا کہ کہ شہریوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس مقصد کے حصول کیلئے وہ دن رات کوشاں ہیں مریضوں کی دیکھ بھال اور انہیں بروقت ادویات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ بنیادی مرکز صحت میں آنے والے مریضو ں کے علاج معالجے اور ان کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جارہی ہیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بی ایچ یوز کی سطح پر صحت کی بنیادی سہولیات اور وافر مقدار میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ کسی بھی مریض کو پر یشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...