کوہاٹ میں اندرون شہر سرگرم بائیک لفٹر گروہ کے 4ارکان سرغنہ سمیت گرفتار

کوہاٹ میں اندرون شہر سرگرم بائیک لفٹر گروہ کے 4ارکان سرغنہ سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)کوہاٹ پولیس نے اندرون شہر سرگرم بائیک لفٹر گروہ کے چار ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔کاروائی میں زیر حراست ملزمان کے قبضے سے تین مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ بائیک لفٹر گروہ کے زیر حراست ارکان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری ہونے کی شکایت پر ضلعی پولیس سربراہ سہیل خالد نے فی الفور ایکشن لیتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کا کھوج لگاکر انکی جلد گرفتاری عمل میں لانے کیلئے پولیس کو خصوصی ٹاسک سونپ دیاجس پر ملز چوکی پولیس کے انچارج اے ایس آئی نوید خان نے مخبر کی نشاندہی پر پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے کوہاٹ بنوں روڈ کے علاقہ تپی میں ایک مکان پر اچانک چھاپہ ماراجہاں مختلف مقامات سے چوری کی گئی دو موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔کاروائی میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث بائیک لفٹر گروہ کے سرغنہ گلریز خان ،ہارون اورابرار ساکنان تپی کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ انکی نشاندہی پردوسری جگہ ایک اورچھاپہ مار کاروائی میں انکے شریک جرم ساتھی اعجازسکنہ گودی بانڈہ کوبھی گرفتار کرکے انکے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئیں۔پولیس نے بائیک لفٹر گروہ کے گرفتار چاروں ملزمان کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں مقدمات درج کرلئے ہیں جنہوں نے ابتدائی پوچھ گچھ میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد اراتوں کا اعتراف جرم بھی کرلیا ہے ۔زیر حراست ملزمان کو مقامی عدالت کے سامنے پیش کرنے کے بعد مزید تحقیقات کیلئے انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات متوقع ہیں