مردان ، گھریلوناچاقی پر سنگدل شوہر نے بیوی اور ساس کو خون میں نہلا دیا

مردان ، گھریلوناچاقی پر سنگدل شوہر نے بیوی اور ساس کو خون میں نہلا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ) پارہوتی کے علاقہ خٹ کلے میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور ساس کو قتل کرڈالا،دوہرے قتل کی واردات کے بعد ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس کے مطابق موسم کورونہ کے رہائشی گل نواز عرف بڈاولد حضرت سید کی دس سال قبل مسماۃ (ع) سے شادی ہوئی تھی ایک ہفتہ قبل گھریلو ناچاقی پر میکے ناراض بیٹھی تھی وقوعہ کے وقت مسماۃ (ع) اپنی والدہ (الف )کے ہمراہ گھر جارہی تھی کہ ملزم نے فائرنگ کرکے دونوں ماں بیٹی کو قتل کرڈالا واردات کے بعدملزم فرارہوگیاپولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔