یار حسین امیدواروں کو قانون کی پاسداری کا پابند بنایا جائیگا ،ڈی پی او خالد ہمدانی

یار حسین امیدواروں کو قانون کی پاسداری کا پابند بنایا جائیگا ،ڈی پی او خالد ...

  



یارحسین(نمائندہ پاکستان)ْْْنوتعینات ڈی پی او صوابی سیدخالدہمدانی نے ڈی سی صوابی سلمان خان لودھی کے ہمراہ پولیس جرگہ ہال صوابی میں میڈیاارکان سے منعقدہ تعارفی میٹنگ میں انہیں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جونہی اُمیدواروں کی لسٹ فائنل ہوگی تو اُن کیساتھ میٹنگ کرکے سب کوضابطہ اخلاق اورسارے انتخابی مہم کے دوران تمام امیدواروں کو قواعدوضوابط اورہرحال میں قانون کی پاسداری کاپابند بنایا جائیگا اورآگے جوجو مراحل آتے جائیں گے کارنرمیٹنگزہیں جلسے جلوس یاریلیاں ہیں پولنگ سٹیشنزکی سیکورٹی یا پولنگ سٹاف کی سیکورٹی ہے وقتاً فوقتاًمیڈیا کیساتھ بھی شیئرکریں گے اور کہیں پر بھی کورٹ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے خدشات کومدنظر رکھتے ہوئے انشااللہ بہترین انتظامات کریں گے اورجسکی کہیں پر بھی اگر کوئی خلاف ورزی ہورہی ہو تومیڈیاکے نمائندے ضرور اسکی نشاندہی کرتے جائیں آپکی نشاندہی ہمارے لئے باعث تعاون ہوگی اورہمیں بھروقت اسکے خلاف ایکشن لینے کاموقع مہیا ہوگا جبکہ اسکے ساتھ ساتھ معاشرتی جرائم اور دہشت گردی کے ممکنہ واقعات پر قابوپانے سے بھی غافل نہیں رہیں گے انکا کہنا تھاکہ فری اینڈفیئر الیکشن ہونے کیلئے انشااللہ پرامن ،محفوظ اور خوشگوارماحول کے قیام کی کوشش کرتے ہوئے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بھروقت نمٹنے کیلئے بہترین لائحہ عمل بہت جلد وضع کررہے ہیں اوران سارے حالات میں پریس اینڈلیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کیساتھ انشااللہ ہمارا ایک بہترین ورکنگ ریلینشن شپ اوربڑارئیل ٹائم کوارڈی نیشن چل رہی ہوگی اورمیں ضرورچاہونگاکہ آپ میڈیاارکان کو ڈسٹرکٹ پولیس کی طرف سے جوبھی انفارمیشن، جوجوکوآپریشن اورکوارڈنیشن کی ضرورت ہوگی میرے تمام پولیس آفیسراورمیرے آفس سے بھی آپکوبلاتعطل فوری اوربھروقت فراہم ہوتی رہے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...