بٹ خیلہ ،شہید محمد رازق وصال کی چوتھی برسی ادا

بٹ خیلہ ،شہید محمد رازق وصال کی چوتھی برسی ادا

  



بٹ خیلہ (بیورورپورٹ) شہید محمد رازق وصال کی چوتھی برسی انتہائی جوش و خروش اور عقیدت سے ان کی رہائش گاہ وصال آباد خٹکو شاہ درگئی میں منائی گئی۔ جس کااہتمام ملاکنڈ ادبی سنگر درگئی نے کی تھی جس کی صدارت محمد زیب منصور نے کی جبکہ سٹیج کے فرائض صابر حجازی نے ادا کئے ۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد زیب منصور، صابر حجازی، سید تجمل حسن قائل، مختار احمد مختار، نیازک جان، ارشد نادان ، شہید کے بھائی رحمان اللہ خان اور شہید کے والد محترم علی رحمان ماما نے کہاکہ محمد رازق وصال نے بہت کم عمر پائی لیکن انہوں نے بطور بیٹے، بھائی، شوہر، والد، استاد، قلمکار، سماجی کارکن اور ایک دوست کے بھرپور زندگی گزاری، ہر ایک کا پورا حْق اد ا کیا اور زندہ جاوید ہو گیا۔ ان کے موت سے ان کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی ہے تاہم انہوں نے جتنا کام کیا ہے۔ جب تک پشتو ادب زندہ ہو ان کا نام زندہ رہے گا۔اس موقع پر شہید کے زندگی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔تقریب کے اہتمام پر شہید محمد رازق وصال کے مزار پر فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی جبکہ پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر