محکمہ ایکسائز عملہ کی کارکردگی 2 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد

محکمہ ایکسائز عملہ کی کارکردگی 2 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد

  



پشاور( سٹاف رپورٹر)محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے عملہ کی ای ٹی او انجینئر اصغروزیرکی قیادت میں درابن روڈ پرکامیاب کاروائی،دوقیمتی نان کسٹم پیڈ ومسروقہ گاڑیاں قبضے میں لے لی ،مقدمہ درج کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایکسائزآفیسرمحکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن انجینئر اصغر وزیر کواطلاع ملی کہ بلوچستان سے گاڑیاں پشاور سمگل کی جارہی ہیں جس پردرابن روڈ پر خصوصی ناکہ بندی کی گئی۔ ناکہ بندی کے دوران دونان کسٹم پیڈاورمسروقہ گاڑیاں جوبلوچستان سے پشاورجارہی تھیں کوروک کرقبضے میں لے لیاگیا۔ان میں سے ایک گاڑی ٹویوٹافیلڈرجدیدماڈل آٹومیٹک سٹارٹ اورٹویوٹاکرولاموٹرکارشامل تھیں۔پکڑی گئی گاڑیوں کے حوالے سے محکمہ ایکسائزکوہر قسم کی دھونس اورلالچ دی گئی لیکن ای ٹی او محکمہ ایکسائز نے ان تمام دھونس اورلالچ کو خاطرمیں نہ لاتے ہوئے قانونی کاروائی کو مکمل کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...