کبل میں پاک آر می کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کبل میں پاک آر می کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

  



سوات (بیورو رپورٹ) جی او سی مالاکنڈ آرمی دویژن کی ہدایت پر سوات کے علاقے کبل میں پاک آر می کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں میل اورفی میل ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا ۔،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سوات کے علاقے کبل میں پاک آر می کے زیر اہتما م فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا ۔جس میں 3میل اور 3فی میل ڈاکٹرز کے علاوہ 1 آرمی ڈاکٹر نے 700مریضوں کا معائنہ کیا اورمریضوں کو مفت ادویات فراہم کی ۔ اس موقع پر علاقے کی عوام نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ ہم پاک آرمی سے توقع رکھیں گے کہ آئندہ کیلئے بھی اسی طرح فری میڈیکل کیمپ لگائیں گے جس سے یہاں کے غریب لوگ مستفیدہوں گے6برگیڈکمانڈربرگیڈر کا شف نو ید نے فری میڈیکل کیمپ میں موجود مریض بچوں کوگفٹ بھی تقسیم کیے۔اور اس مو قع پر ایک اور تقر یب کا انقاد کیا گیا جس میں 30مستحق خا ندانون میں راشن تقسیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک آرمی یہاں کی عوام کی حفاظت اور خدمت کے لئے کوشاں ہے ۔ ہم ہر مشکل گھڑی میں سوات کے عوام کے ساتھ ہیں انہوں نے اس موقع پر علاقے کی عوام کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ کے لئے بھی اسی طرح کے اقدامات کریں گے جس سے آپ لوگ مستفید ہوں گے ، اس پر اس علاقے کے عمائدین نے ان کا بھرپو ر شکریہ اد ا کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...