نوشہرہ ،نظام پور قمر میلہ کے عوام واپڈا کیخلاف سراپا احتجاج

نوشہرہ ،نظام پور قمر میلہ کے عوام واپڈا کیخلاف سراپا احتجاج

  



نوشہرہ(بیورورپورٹ)نظام پور قمر میلہ کے عوام محکمہ واپڈا کے خلاف سراپا احتجاج ناروا لوڈشیڈنگ اورربلنگ اور کم وولٹیج کی وجہ سے غریب عوام کے لاکھوں روپے کے آلات جل گئے ہیں گھروں اور مساجد میں پانی ناپید شدید گرمی کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا کئی افراد بے ہوش ہوگئے ہیں محکمہ واپڈا اپنا قبلہ درست کریں علاقہ سے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کریں اور فوری طورپر جلے ہوئے ٹرانسفارمرز کو نصب کریں بصورت دیگر راولپنڈی پشاور روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ واپڈا پر ہوگی ان خیالات کااظہار تحصیل جہانگیرہ کے نائب ناظم حمیداللہ خٹک، ذوالفقار خٹک اور محمدجمیل نے قمر میلہ، پیران اور میر کلاں کے عوام شدید احتجاج کے بعد مظاہرین سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا متعلقہ ایکسین کو لوڈشیڈنگ اور ٹرانسفارمر کی خرابی کی درخواست دی ہے لیکن انہوں نے اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے علاقے میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے گھروں اور مساجد میں پانی ناپید ہوچکا ہے اور کاروباری حضرات بھی شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...