نگران وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوٹ کا دورہ
پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے نگران وزیرمحنت ،مال ویکسائز وٹیکسیشن مقدس اللہ نے جمعرات کے روز خیبرپختونخوا ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹ کے مرکزی دفترواقع کوہاٹ روڈ پشاور کادورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل محمد انور خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ورکس آصف مجید، ڈائریکٹر زوڈپٹی ڈائریکٹرز بھی اس موقع پر موجودتھے۔ نگران وزیر ادارے کے پولی کلینک بلڈنگ ،فیمیل ومیل وارڈز اورمیڈیکل سٹور بھی گئے۔ جہاں انہوں نے طبی سہولیات اورمریضوں کی خیرت دریافت کی۔ نگران وزیر کو سوشل سیکیورٹی ادارے کی کارکردگی کے باے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاگیا کہ ادارہ ملازمین اوران کے اہل وعیال کومفت طبی سہولیات فراہم کررہی ہے جبکہ پیچیدہ امراض کے دوران ادارہ صوبے کے دیگر بڑے ہسپتالوں میں طبی سہولیات کابوجھ اٹھارہی ہے ۔نگران وزیر کو برن ٹراما سنٹر، بونیر اورملاکنڈ میں طبی سنٹرز اورسوشل سیکیورٹی ایکٹ ،ملازمین کے سروس رولز، مختلف اضلاع میں جاری ونئے ترقیاتی سکیموں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ نگران وزیر نے ای ایس ایس آئی کے ملازمین کی فلاح وبہبود اوربروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو انتہائی قابل ستائش قرار دیتے ہوئے اپنے مختصر دورانیے میں ادارے اورملازمین کی مزید ترقی کے لئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی ۔انہوں نے کہا کہ یہ ا دارہ طب سے وابستہ ہے اور انسانیت کی فلاح وبہبود کے لئے گراں قدر خدمات انجام دے رہاہے ۔