میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،ڈپٹی کمشنر صوابی

میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،ڈپٹی کمشنر صوابی

  



تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)نوتعینات ڈپٹی کمشنر صوابی سلمان خان لودھی نے گزشتہ روز پولیس جرگہ ہال صوابی میں نوتعینات ڈی پی او صوابی سیدخالدہمدانی کے ہمراہ صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میڈیا ظاہر ہے ہماری آنکھ اورکان کی حیثیت رکھتا ہے ہمارے پاس ٹاسک کیلئے وقت بہت کم ہے لیکن میں امیدکرتا ہوں کہ میڈیاہمارے ساتھ بھرپور تعاون کرکے آپکی وساطت سے ہمیں جو خبریں، اطلاعات، حالات وواقعات اور نشاندہی ملتی رہے گی وہ ہمارے لئے اہمیت کی قابل ہوگی اوراسکی روشنی میں ہم کسی بھی چیز پر الیکشن لے سکیں گے انکاکہنا تھا کہ یہاں انتظامی جوتبادلے ہوئے ہیں خیبرپختونخوا بلکہ پورے پاکستان میں جو انتظامی سیٹ اَپ چینج ہوئی ہے اسکا بنیادی مقصد فری اینڈفیئرالیکشن کوممکن بنانا ہے اسکے ساتھ ساتھ دیگرانتظامی اُمور بھی احسن طریقے سے نبھاتے جائیں گے لیکن اس وقت فوقیت دینے کیلئے سب سے بڑی چیز یہی ہے انکامزید کہنا تھا کہ کورٹ آف کنڈکٹ جسے انگریزی میں مہیا گی گئی ہے اورمیں نے خود اُردومیں اسکی ٹرانسلیشن کرکے تیار کی ہے ڈی سی آفس سے حاصل کی جاسکتی ہے جس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ �آفیسر ڈپٹی کمشنر کومقرر کیا گیا ہے جسکے تحت تمام صوبائی حلقوں میں مختلف محکمہ جات سے دودوآفیسرز پرمشتمل مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو انتخابی مہم کے دوران ہونے والی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں گے کہ کہیں پر مقررہ حد سے بڑھ کر کسی نے بل بورڈیا بینرز تونہیں لگائے ہیں ،بغیراجازت کے کوئی جلسہ، جلوس یاریلی تونہیں نکال رہا، کسی سرکاری عمارت یا سرکاری پول پر کوئی بینرتوآویزاں نہیں کیا گیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...