باجوڑ میں متحدہ مجلس عمل بحال ،حاجی سردار خان جماعت اسلامی کے امیدوار
باجوڑ ( نمائندہ پاکستان )مرکزی قائدین کے جانب سے باجوڑ میں بھی متحدہ مجلس عمل بحال ۔حلقہ این اے 40 سے جماعت اسلامی کے اُمیدوار حاجی سردار خان جبکہ حلقہ این اے 41 سے جمعیت علمائے اسلام کے اُمیدوار مولانا عبد الرشید ہونگے ۔ مولانا عبد الرشید ،فاٹا گرینڈ الائنس کے رکن ملک بہادر شاہ نے متحدہ مجلس عمل پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے حق میں الیکشن لڑنے سے دست برداری کا اعلان کیا ۔خار جمعیت علمائے اسلام باجوڑ کے امیر مولانا عبد الرشید نے باجوڑ پریس کلب میں میڈیا سیشن کیدوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے مرکزی قائدین کے فیصلے کے مطابق باجوڑ میں حلقہ این اے 40 سے جماعت اسلامی کا اُمیدوار حاجی سردار خان جبکہ حلقہ این اے 41 سے جمعیت علمائے اسلام کے مولانا عبد الرشید اُمیدوار ہونگے ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے مرکزی فیصلے کو ہم تسلیم کرتے ہیں اور کوشش کرینگے کہ حلقہ این اے 40 سے جمعیت علمائے اسلام کے نامز د اُمیدوار حاجی سید بادشاہ جماعت اسلامی کے نامزد اُمیدوار حاجی سردار خان کے حق میں دستبردار ہو جائے اُنہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل متحدہ طور پر جماعت اسلامی کیساتھ ایک ساتھ کمپین چلائے گی پریس کانفرنس میں متحدہ گرینڈ الائنس باجوڑ کے رکن ملک بہادر شاہ نے الیکشن سے دست برداری اور متحدہ مجلس عمل کے حمایت کا اعلان کیا یاد رہے کہ اس موقع پر پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی کے کسی بھی کارکن یا اعلی قیادت شامل نہیں تھا پریس کانفرنس میں جمعیت علمائے اسلام حلقہ این اے 40 کے نامزد اُمیدوار حاجی سید بادشاہ ،احمد زیب خان ،قاری محمد مصطفی ،مجاہد خان ،طاہر حنفی ،امجد یوسف ،کے علاوہ جمعیت علمائے اسلام کے دوسرے آراکین اور کارکنان نے شرکت کی ۔