ڈیرہ میں عطائی ڈاکٹروں اور ڈینٹل کلینکس کیخلاف کارروائی ،2 سیل

ڈیرہ میں عطائی ڈاکٹروں اور ڈینٹل کلینکس کیخلاف کارروائی ،2 سیل

  



ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)ہیلتھ کئیر کمیشن ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے انسپکٹررحمت عالم خان ارباب نے ڈیرہ اسماعیل خان میں عطائی ڈاکٹروں اورڈینٹل کلینک کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دوڈینٹل کلینک کو سیل کردیاجب کہ تین حکیموں ، تین ڈاکٹروں کو رجسٹریشن کے لیے نوٹس جاری کردیے ۔انہوں نے ضلع بھر کے پرائیویٹ ہسپتالوں ، ڈاکٹر، کلینکس کوہدایت کی کہ وہ فوری طورپر اپنی رجسٹریشن ہیلتھ کیئر کمیشن کے پاس کروائیں ۔ انہوں نے ہسپتال روڈ پر ایک پرائیویٹ ہسپتال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر اندر اپنی تجدیدکروائیں ورنہ ان کے ہسپتال کو سیل کردیائے گا ۔ ہیلتھ کئیر کمیشن کے انسپکٹر رحمت عالم خان ارباب نے ڈیرہ شہر میں ڈاکٹرصدام اوراحتشام گل ڈینٹل کلینک کو کوالیفائیڈپرسن اوررجسٹریشن نہ ہونے پر سیل کردیاجب کہ حکیم عزیزاللہ خان ، حکیم شاہد خان ، ڈاکٹر اکرام اللہ ، ڈاکٹرمنیر خان ، ڈاکٹر تاج محمد ، ڈاکٹرسمیع اللہ خان کو رجسٹریشن کے لیے نوٹس جاری کردیے ۔انہوں نے کہاکہ ڈیرہ ڈویژن میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے پاکستان کیمسٹ اینڈڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین لطیف الرحمان سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کسی کو بھی انسانی زندگی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ عطائی ڈاکروں ، ڈینٹل ،

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...