سابق حکومت نے انقلابی منشور پر عمل کرتے ہوئے سرکاری اداروں کو عوام کا خادم بنایا

سابق حکومت نے انقلابی منشور پر عمل کرتے ہوئے سرکاری اداروں کو عوام کا خادم ...

  



مردان (بیورورپورٹ) پا کستان تحریک انصاف پی کے52کے امیدوار ظاہر شاہ طورونے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ صوبائی حکومت نے ا پنے انقلابی منشور پر عمل کرتے ہوئے خیبرپختونخوا میں تعلیم ،صحت اور دیگر سرکاری اداروں کو عوام کا خادم بنایا ہے۔ عوام25 جولائی کو انتخابات میں ان نمائندوں کو مسترد کریں گے جنہوں نے جھوٹے وعدوں پر ان سے ووٹ بٹورے اور وہ اپنے لیے ایسے نمائندوں کا چناؤ کریں گے جو ان کے مسائل حل کرنے کی اہلیت رکھتے ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل محبت آباد اتحاد کالونی چکڑوپل مردان میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم اور سرکردہ رہنماؤں جن میں سماجی کارکن احمد شاہ، جنرل کونسلر ملک حکم خان،کسان کونسلر لعل باچہ،کمال خان،علی حیدر،دلبر خان،محمد خان،یار خان اور فضل ربی مینگل نے اپنے خاندانوں سمیت ساتھیوں کے ہمراہ مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شمولیتی پروگرام سے کے یونین کونسل محبت آباد کے سابق تحصیل کونسل کے امیدوار ولی رحمان نے بھی خطاب کیا ۔ ظاہر شاہ طورونے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے قول و فعل میںیکسانیت کی بدولت ملک میں ایک نا قابل شکست قوت کے طور پر اْبھررہی ہے جو ملک و قوم کے تابناک مستقبل کا مظہر ہے۔ پی ٹی آئی نے عوام میں سیاسی شعور پیدا کیا ہے اور عوام اب ان نام نہاد سیاستدانوں کے پروپگنڈو میں ہر گز نہیں آینگے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018ء پوری قوم کیلیے امتحان کی گھڑی ہے اور وہ جھوٹے وعدے اور دعوے کرنے والوں کو بری طرح مسترد کرکے اپنے مخلص اور ایماندار قیادت کا چناؤکریں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نہ صرف صوبے کے وسائل بڑھانے اور مرکز سے صوبے کے حقوق دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے بلکہ صوبے میں میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے بھی مکمل کرد یے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے سمیت پورے ملک سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر