ڈیرہ ،بدقماش عناصر کیخلاف کارروائی 5 گرفتار ،اسلحہ وکارتوس برآمد

ڈیرہ ،بدقماش عناصر کیخلاف کارروائی 5 گرفتار ،اسلحہ وکارتوس برآمد

  



ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ) ٹاؤن پولیس کامختلف علاقوں میں سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن ‘4پستول ، ایک رائفل ، ایک بندوق اور60کارتوس برآمدکرکے پانچ ملزمان گرفتارکرلیے ‘کرایہ داری کے کوائف درج نہ ہونے پر چار کرایہ داروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ‘ ایک کلوسے زائد چرس برآمد‘الگ الگ مقدمات درج ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹاؤن حافظ محمدعدنا ن نے پولیس نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران پولیس نے 4پستول، ایک رائفل ، ایک بندوق اور60کارتوس برآمدکرکے ملزمان گرفتارکرلیے ۔اسی طرح آڑہ کے رہائشی دلاورسے 1120گرام چرس برآمدکرلی ۔پولیس نے کرایہ داروں کے کوائف درج نہ ہونے پر چارکرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر