قومی احتساب کا چچا یونس پارک کے غیر قانونی ٹھیکے کا نوٹس

قومی احتساب کا چچا یونس پارک کے غیر قانونی ٹھیکے کا نوٹس

  



پشاور(نیوزرپورٹر)قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے چچایونس پارک پشاورکے غیرقانونی ٹھیکے کانوٹس لے لیاہے اورقومی خزانے کو کروڑوں روپوں کانقصان پہنچانے پرٹھیکیدارسمیت لوکل گورنمنٹ کے حکام کے خلاف تحقیقات کے احکامات جاری کردئیے ہیں اس بات کافیصلہ ڈائریکٹرجنرل نیب خیبرپختونخوافرمان اللہ خان کی صدارت میں منعقدہ ریجنل بورڈ کے اجلاس میں کیاگیااجلاس میں نیب کے تمام متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں ضلع مردان میں ہسپتالوں کے لئے آلات ٗ فرنیچرٗ ادویات اورویکسین کی خریداری میں بے قاعدگیوں پر ڈی ایچ او مردان کے حکام کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی اسی طرح فن لینڈشاہی باغ کی اراضی میں بے قاعدگیوں کابھی نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کی منظوری دی گئی اسی طرح اجلاس میں ریجنل ٹیکس آفس پشاورکے سینئرآڈیٹریحیی خان سمیت دیگرحکام کے خلاف ریفرنس کی بھی منظوری دی گئی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...