عوامی نیشنل پارٹی ہی پختون قوم کی نمائندہ جماعت ہے،ملک طارق اعوان

عوامی نیشنل پارٹی ہی پختون قوم کی نمائندہ جماعت ہے،ملک طارق اعوان

  



پشاور(پ ر)پی کے 76 یوسی 4، کارپوریشن کالونی میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ایک شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی و مرکزی ممبر کونسل الحاج ملک طارق اعوان،سابق صوبائی وزیر اور عوامی نیشنل پارٹی PK-76کے امیدوارحاجی ہدایت اللہ ،شیرباز بلور، سبز علی اور دیگرپارٹی عہدیدران، ورکرز اور علاقہ معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الحاج ملک طارق اعوان نے کارکنوں کو عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہونے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ عوام کی اے این پی میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام میں سیاسی شعور بیدار ہو چکا ہے انکا کہنا تھا کہ اے این پی کے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ ہم نے اس ملک و قوم کی بقاء کے لیے بے تحاشہ قربانیا ں دی ہیں اور آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ تقریب سے حاجی ہدایت اللہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ظفر اقبال ایڈوکیٹ مسلم لیگ ن، میاں محمد ریاض پاکستان پیپلز پارٹی اور پرویز قریشی پاکستان تحریک انصاف اور دیگر نے اپنے خاندانوں سمیت مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...