شیر گڑھ ،جے یو آئی کو دھچکا ،اہم سیاسی خاندان اے این پی میں شامل

شیر گڑھ ،جے یو آئی کو دھچکا ،اہم سیاسی خاندان اے این پی میں شامل

  



شیرگڑھ (نامہ نگار)یونین کونسل میاں عیسیٰ پی کے 48میں جمعیت علماء اسلام کو زبردست دھچکا لگا میاں عیسیٰ کا اہم سیاسی خاندان اور جمعیت لے دیرینہ مقامی قائدین پورے خاندان نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تفصیلات کے مطابق تحصیل تخت بھائی کی سیاسی جماعتوں میں اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا پہلا دھچکا جمعیت علماء اسلام کو پی کے 48میں لگا جمعیت علماء اسلام کے دیرینہ مقامی قائدین ممتاز سماجی کارکن حاجی یعقوب خان مرحوم کے فرزند اعظم خان،قاسم خان اور ایوب خان نے اپنے خاندان سمیت جمعیت علماء اسلام سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر این اے 22سے اے این پی کے امیدوار ملک امان خان اور پی کے 48سے محمد فاروق خان نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو پارٹی کی سرخ ٹوپیاں پہنادی شمولیت اختیار کرنے والے اعظم خان، مہمان خصوصی ملک امان خان اور فاروق اکرم خان نے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر