ڈی جی نیب اور وی سی زکریا یونیورسٹی قریبی دوست‘ انکوائری دوسرے ریجن میں منتقل کی جائے‘ پروفیسر ڈاکٹر اسحاق فانی کی چیئرمین نیب کو درخواست

ڈی جی نیب اور وی سی زکریا یونیورسٹی قریبی دوست‘ انکوائری دوسرے ریجن میں ...

  



ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق فانی (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

نے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کو اپنی تحریری درخواست کے ذریعے وی سی ڈاکٹر طاہر امین ڈاکٹر رانا ایاز ،ڈاکٹر عذرا اصغر علی ،ڈاکٹر عمر فاروق خزانہ دار ،ڈاکٹر مطاہر اقبال، صہیب راشد کنٹرولر امتحانات، ڈاکٹر عابد لطیف ، ڈاکٹر طاہر سلطان اور دیگر کے خلاف نیب ملتان میں یونیورسٹی فنڈز میں اربوں روپے کی کرپشن ، یونیورسٹی فنڈز میں خورد برد کرنے، اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کی انکواری پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری ملتان سے دوسرے نیب ریجن منتقل کرنے استدعا کی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ وی سی ڈاکٹر طاہر امین کی ڈی جی نیب ملتان محمد عتیق سے دوستی ہے اور نیب کے سیمینار اور فنکشن میں ڈاکٹر طاہر امین کو بطور مہمان خصوصی کے طور پر بلایا جاتا ہے ۔انکواری آفیسر خورشید عابد ڈی جی نیب کی ہدایت پر انکوائری میں ان تمام ملزمان کو ٹھوس ثبوت کے باوجود بے گناہ کرنے جارہاہے بلکہ پتہ چلا ہے کہ چیئرمین نیب کو انکواری ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انکوائری فوری طور پر نیب ملتان ریجن سے کسی دوسرے نیب ریجن منتقل کی جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...