سیاسی وابستگی پر 7بورڈ ممبران فارغ، میئر، ڈپٹی میئر تاحال براجمان
ملتان (سپیشل رپورٹر) سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستگی رکھنے والے 7ممبران کو عہدوں سے فارغ کردیا گیا ہے جبکہ میئر ملتان اور ڈپٹی میئر ملتان بدستور اپنے عہدوں پر موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے 7بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران جن میں اختر حسین بھٹہ‘ ملک انور علی‘ بیگم خولہ امجد‘ چودھری ذوالفقار علی انجم‘ معصومہ سبطین‘ انیلا افتخار کو ہٹانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
جاری کردیا ہے۔ اب سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ممبران کی تعداد 15کی بجائے 8رہ گئی ہے اور اس میں میئر نویدالحق ارائیں اور ڈپٹی میئر منور احسان قریشی بھی شامل ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ان ممبران کو ہٹانے کا فیصلہ الیکشن 2018ء کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔
فارغ