چیئرمین میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ کیخلاف نابینا افراد‘ ملازمین کا احتجاج‘ تالہ بندی

چیئرمین میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ کیخلاف نابینا افراد‘ ملازمین کا احتجاج‘ ...

  



کوٹ چھٹہ (نمائندہ خصوصی‘ سٹی رپورٹر ) میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ کے چیئرمین ظفر عالم گورمانی کے نازیبا روئے کے خلاف نابینا افراد کا دفتر کے اندر احتجاجی مظاہرہ۔ملازمین نے(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

دفتر کی غیر معینہ مدت تک تالہ بندی کردی۔ نابیناافرادکا کہناتھا کہ چیئرمین میونسپل کمیٹی طفرعالم گورمانی کا ملازمین کیساتھ ہتک آمیز رویہ کئی عرصہ سے جاری ہے۔جب تک ہماری عزت نفس کو بحال نہیں کیا جاتا ہمارا پر امن احتجاج جاری رہے گا اس موقع پر گو چیئرمین گوکے نعرے بھی لگائے گئے۔ دریں اثناء میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ کے ملازمین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج چیئرمین ظفر عالم خان گورمانی نے دفتر آ کر تمام ملازمین کو الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کا آرڈر دیا اور کہا اگر آپ نے ووٹ نہیں دیا تو تم لوگوں کو نوکری سے نکال دوں گا ‘دفتر میں موجود نبی بخش‘لال خان عابد بزدار ‘شوکت خان ‘یونس قریشی‘ احمد حسن محمد‘ اصغر محمد اطہر‘ سجاد حسین‘ راشد محمود‘ منیر احمد‘ یونس مالی سمیت تمام جملہ ملازمین نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ آج چیئرمین ظفر عالم نے ہمیں ماں بہن کی گندی گالیاں دی دفتر میں رکھے سیکرٹری کے کمپیوٹر کو بھی پھینک دیا۔ تمام ملازمین کو کہا کسی نے میرے خلاف احتجاج کیا تو اس کو میں دیکھ لوں گا میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ کے تمام ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کمشنر ڈیرہ ڈی سی ڈیرہ غازیخان اور اے سی سے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا چیئرمین ظفر عالم فوری طور پر معطل کیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...