10لاکھ بجلی چوروں کو 3ارب روپے سے زائد جرمانہ‘ اڑھائی ارب وصول

10لاکھ بجلی چوروں کو 3ارب روپے سے زائد جرمانہ‘ اڑھائی ارب وصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ریجن میں بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیو ں کے دوران گزشتہ 11 ماہ کے دوران 10لاکھ30ہزار افراد کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

کرتے ہوئے پکڑا اور انہیں 3 ارب روپے سے زائد جرمانہ کیاگیا اور 2ارب 46کروڑ48لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کرکے محکمہ کے خزانے میں جمع کروادی گئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری کی ہدایات کی روشنی میں میپکو ملتان سرکل میں مختلف چیکنگ ٹیموں نے میٹرسکرین واش ہونے، ڈائریکٹ تاروں ، میٹر میں دانستہ خرابی کرکے، میٹرسلو کرکے اور دیگر ذرائع استعمال کرکے بجلی چوری کرنے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی ۔ ایڈیشنل چیف انجینئر محمد عمر لودھی نے چارج لیتے ہی بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ۔ سرویلنس ٹیمیں فعال ہو گئیں ۔چیکنگ ٹیموں نے ان کنکشنز پر یونٹ ڈیٹیکٹ کئے جس کے بل صارفین کو ارسال کئے گئے ۔جولائی 2017 تامئی 2018 کے دوران ملتان سرکل میں 56590صارفین کو 52 کروڑ29 لاکھ50ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور اس میں سے41 کروڑ 11لاکھ90ہزارروپے کی رقم وصول کی گئی ،میپکو ڈیرہ غازی خان سرکل میں58514 صارفین کو عائد کی گئی63کروڑ44لاکھ40ہزارروپے کی رقم میں سے44 کروڑ22لاکھ70ہزارروپے وصول کئے گئے ،وہاڑی سرکل میں 77734 صارفین کو عائد کی گئی22کروڑ21لاکھ 80ہزارروپے کی رقم میں سے19 کروڑ 3لاکھ 60ہزارروپے وصول کئے گئے ،بہاولپور سرکل میں160919صارفین کو عائد کی گئی33کروڑ7لاکھ40ہزارروپے کی رقم میں سے33 کروڑ 7لاکھ 40 ہزار روپے وصول کئے گئے ،ساہیوال سرکل میں51655صارفین کو عائد کی گئی21 کروڑ 27 لاکھ80ہزارروپے کی رقم میں سے17کروڑ 24 لاکھ10ہزارروپے وصول کئے گئے،رحیم یار خان سرکل میں261358صارفین کو عائد کی گئی29 کروڑ 85 لاکھ 90 ہزار روپے کی رقم میں سے24 کروڑ67 لاکھ روپے وصول کئے گئے ،مظفر گڑھ سرکل میں137493صارفین کو عائد کی گئی31 کروڑ65لاکھ 20ہزا ر روپے کی رقم میں سے30کروڑ23لاکھ50ہزارروپے وصول کئے گئے ، بہاولنگر سرکل میں98954صارفین کو عائد کی گئی13کروڑ65 لاکھ30ہزار روپے کی رقم میں سے11 کروڑ19 لاکھ30ہزارروپے وصول کئے گئے اورخانیوال سرکل میں 127161صارفین کو عائد کی گئی35کروڑ29لاکھ40ہزار روپے کی رقم میں سے30کروڑ70لاکھ 80ہزارروپے وصول کئے گئے ۔