گھریلوجھگڑے سے تنگ نوجوان کی دریائے سندھ میں چھلانگ لگاکرخودکشی

گھریلوجھگڑے سے تنگ نوجوان کی دریائے سندھ میں چھلانگ لگاکرخودکشی

  



دائرہ دین پناہ(نامہ نگار)موضع ہنجرائی غیرمستقل کے رہائشی22سالہ شادی شدہ گھریلوجھگڑے سے تنگ نوجوان نے دریائے سندھ میں چھلانگ لگاکرزندگی کاچراغ گل(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

کرلیا، 4گھنٹے بعدنعش برآمد، آرایچ سی دائرہ دین پناہ میں ڈاکٹروں کی طرف سے ہلاکت کی تصدیق کے نعش پوسٹ مارٹم کے بعدورثاء کے حوالے۔ نواحی موضع ہنجرائی غیرمستقل کے رہائشی شادی شدہ نوجوان محمدآصف ولدعاشق حسین مشوری جس کی4ماہ قبل اپنی پھوپھی زادسے ہوئی تھی،گھریلوجھگڑے سے تنگ آکرمزدوری کی غرض سے پنڈی جارہاتھاکہ دریائے سندھ کے مقام پرپیرفداحسین شاہ پل پرسے چھلانگ لگاکرزندگی کاچراغ گل کردیا۔ مقامی غوطہ خوروں،مقامی پولیس اور1122نے4گھنٹے کی مسلسل تگ ودوکے بعدپل کے نزدیک سے نعش تلاش کرلی جسے والدین کی تسلی کے لیے آرایچ سی دائرہ دین پناہ لایاگیاجہاں ڈاکٹروں نے ہلاکت کی تصدیق کردی،تاہم پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعدنعش پولیس کے حولے کردی۔

خودکشی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...