ملتان سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کا میٹرک کے نتائج کا شیڈول تبدیل

ملتان سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کا میٹرک کے نتائج کا شیڈول تبدیل

  



ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے نتائج کا شیڈول تبدیل کردیا، بورڈز کے کنٹرولر (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

امتحانات کی سفارشات پر میٹرک کے نتائج کا اعلان24 جولائی کی بجائے 21 جولائی کو کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق میٹرک کے نتائج کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری نگران وزیر اعلیٰ پنجاب دیں گے۔ ملتان سمیت پنجاب کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے میٹرک سالانہ امتحانات 2018 کے نتائج کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ سابقہ حکومت کی جانب سے پہلے نتائج کا اعلان 24جولائی کو کرنے کی منظوری دی گئی تھی ،تاہم 25 جولائی کو الیکشن ہونے کے باعث اب یہ نتائج 21 جولائی کو جاری ہوں گے۔ذرائع کے مطابق عام انتخابات کا انعقاد 25 جولائی کے باعث ایک دن پہلے نتائج کا اعلان کرنا تمام بورڈز کے لیے مشکل تھا۔ یہ سفارشات محکمہ ہائر ایجوکیشن کو ارسال کی گئیں ہیں جس کی اب حتمی منظوری نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے دی جائے گی۔تمام بورڈز نے 21 جولائی کو رزلٹ کا اعلان کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سمری کی حتمی منظوری ہونا باقی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر