بجلی مہنگی کرنے سے عوام پر 15 ارب 70کروڑ کا بوجھ پڑے گا‘ میاں مقصود

بجلی مہنگی کرنے سے عوام پر 15 ارب 70کروڑ کا بوجھ پڑے گا‘ میاں مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر)متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے نیپراکی جانب سے بجلی کی (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

قیمتوں میں اضافے پراپنے شدیدردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ بجلی کے فی یونٹ میں ایک روپیہ25پیسے اضافہ انتہائی قابل مذمت ہے۔اس سے ملک میں مہنگائی کاطوفان آئے گا اور عوامی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوجائے گا۔بجلی مہنگی کرنے سے صارفین پر15ارب 70کروڑ روپے کابوجھ بڑھ جائے گا۔نگران وزیر اعظم ناصر الملک اس کانوٹس لیں اور اضافے کوفی الفور واپس لینے کے احکامات جاری کریں۔